نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 10 جون کو گجرات کے دورہ پر جائیں گے اور پانی کی فراہمی اور زندگی کی آسانی کو بہتر بنانے کے لیے 3,050 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ PM Modi visit to Gujarat on June 10
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مودی 'گجرات گورو ابھیان' نامی ایک پروگرام میں نوساری کے قبائلی علاقے کھدویل میں تقریباً 3,050 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں 7 پروجیکٹوں کا افتتاح، 12 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور 14 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن شامل ہے۔
ان منصوبوں سے علاقے میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کنیکٹیوٹی بڑھانے اور زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ مودی تاپی، نوساری اور سورت اضلاع کے باشندوں کے لیے 961 کروڑ روپے کے 13 واٹر سپلائی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کریں گے۔ وزیر اعظم تاپی ضلع کے باشندوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے 85 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ویرپور ویارا سب اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ PM Modi visit to Gujarat on June 10