اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Convoy Stops To Give Way To Ambulance وزیر اعظم نے ایمبولنس کو راستہ دینے کیلئے اپنا قافلہ روکا - کالوپور اسٹیشن پر پروجیکٹ کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے دورے پر ہیں۔ جمعہ کو ایک ایمبولنس کو راستہ دینے کے لیے وزیر اعظم نے اپنے قافلے کو روک لیا۔ PM Modi Stops His Convoy For Giving way to Ambulance

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمبولنس کو راستہ دینے کے لیے اپنا قافلہ روکا
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمبولنس کو راستہ دینے کے لیے اپنا قافلہ روکا

By

Published : Sep 30, 2022, 7:36 PM IST

احمدآباد: گجرات کے احمدآباد سے گاندھی نگر جاتے وقت ایک ایمبولنس کو راستہ دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ کچھ دیر کے لیے روکا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی گجرات یونٹ کے میڈیا سیل کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے قافلے میں دو ایس یو وی ہیں، جو احمد آباد-گاندھی نگر روڈ پر ایک ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے آہستہ آہستہ بائیں طرف مڑ رہی تھیں۔ PM Modis convoy stops to give way to ambulance

مودی آج دوپہر میں احمد آباد میں دوردرشن کیندر کے پاس اپنی عوامی میٹنگ ختم کرنے کے بعد گاندھی نگر راج بھون جا رہے تھے۔ بی جے پی کی گجرات یونٹ نے ایک بیان میں کہا، 'وزیراعظم مودی کا قافلہ احمد آباد سے گاندھی نگر جاتے ہوئے ایک ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے رک گیا'۔ گجرات کے اپنے دورے کے دوسرے دن، وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو تھلتیج اور وسترال کے درمیان احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا اور اس میں سفر بھی کیا۔ PM Modi Stops His Convoy For Giving way to Ambulance

وزیر اعظم نے میٹرو ٹرین کے ایسٹ ویسٹ کوریڈور پر کالوپور اسٹیشن پر پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ قبل ازیں، وزیر اعظم نے گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن پر ممبئی اور احمد آباد کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ مودی شام کو ضلع بناسکانٹھا کا دورہ کر کے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور مشہور امباجی مندر میں آرتی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Vande Bharat Express پی ایم مودی نے پہلی بار وندے بھارت ٹرین کی سواری کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details