اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sardar Patel Birth Anniversary پی ایم مودی نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا - ایکتا دیوس

بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کو ایکتا دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے دو مختلف پروگرامز میں شرکت کی۔ Amit Shah pay tribute to Sardar Patel

پی ایم مودی نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
پی ایم مودی نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Oct 31, 2022, 9:43 AM IST

کیواڈیا:سردار پٹیل کے 147 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے قومی اتحاد کے دن کے موقع پر حلف لیا اور پریڈ کی سلامی بھی لی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں رن فار یونٹی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 31 اکتوبر کو ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع کو ملک کے قومی یوم یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پی ایم مودی گجرات میں ہیں، جب کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں پروگرام میں شرکت کی۔ پی ایم مودی کا یہ گجرات دورہ دو دن کا ہے۔ 31 اکتوبر اور 1 نومبر کو گجرات میں قیام کریں گے۔ PM Modi pay tributes to Sardar Patel

یہ بھی پڑھیں: Morbi Cable Bridge Collapse موربی سانحہ کے سبب وزیر اعظم کا روڈ شو منسوخ

وزیر اعظم سب سے پہلے وڈودرا کے لیپروسی گراؤنڈ پہنچے، جہاں انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایک بیان میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ اس موقع پر ضلع بناسکانتھا میں قبائلی برادری کے بچوں کا ایک میوزیکل بینڈ وزیر اعظم کے سامنے پرفارم کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details