وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کا دو روزہ دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ 2001 کے بھوج زلزلہ کے متاثرین کے لیے بنائی گئی یادگار اسمرتی ون اور دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ پی ایم او نے کہا کہ اپنے دورے کے آغاز میں مودی 27 اگست کو احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ میں منعقدہ کھادی اتسو تقریب سے خطاب کریں گے، اور اگلے دن گاندھی نگر میں، 40 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
کھادی اتسو کی تقریب میں سینکڑوں بنکر چرخہ کاتیں گے۔ وزیر اعظم 28 اگست کو کچھ ضلع کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 'اسمرتی ون' سمیت تقریباً ایک درجن پروجیکٹ کا افتتاح یا بھومی پوجن کریں گے۔ کھادی کو مقبول بنانے اور اس کی مصنوعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں میں کھادی کے استعمال کو فروغ دینے کی وزیر اعظم کی مسلسل کوشش رہی ہے اور اس کے نتیجے میں 2014 سے ہندوستان میں کھادی کی فروخت میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔