گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گاندھی نگر میں واقع مہاتما مندر میں 'ڈیجیٹل انڈیا ہفتہ 2022' کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں مودی نے ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو عوامی بہبود کے فوائد آسانی سے فراہم کرنے کے لیے کئی اختراعی ڈیجیٹل اقدامات کو ملک کے لوگوں کے لیے وقف کیا۔ 'نئے ہندوستان کی تکنیک کو متحرک کرنا' موضوع پر مبنی اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، وزیر ریلورے اشونی وشنو اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر خصوصی طور پر موجود تھے۔ Modi Inaugurates Digital India Week
اس موقع پروزیر اعظم نے 'انڈیاسٹیک گلوبل'، 'مائی اسکیم'، 'میری پہچان'، 'ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی'، 'ڈیجیٹل انڈیا جینیسس'، 'چپس ٹو اسٹارٹ اپ' اور 'کیٹالائزنگ نیونڈیاز ٹیکڈ' جیسی مختلف ڈیجیٹل پہل کا انعقاد کیا۔ ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کے تحت مہاتمامندر میں چار سے چھ جولائی کے دوران مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Modi Inaugurates Digital India Week
پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کی سالگرہ منائی گئی اور ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا، جس میں آدھار، یوپی آئی، کو-ون اور ڈیجیلاکر جیسے عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ شہریوں کو آسانی سے دستیاب خدمات کے تعلق سے معلومات دی جارہی ہے۔ Modi Inaugurates Digital India Week