ضلع نوساری:ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ وہیں وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ کل انل بھائی کا یوم پیدائش تھا اور جب کوئی شخص 80 سال کا ہو جاتا ہے تو یہ’ سہسرا چندر درشن‘ کا موقع ہوتا ہے۔ میری طرف سے انل بھائی کو بہت ساری نیک خواہشات۔ ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات۔
PM Modi inaugurates Nirali Multi Speciality Hospital : نریندر مودی کے ہاتھوں نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح - گجرات نیوز
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے ضلع نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ ان ترقیاتی پروجیکٹوں پر 3,050 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ PM Modi inaugurates AM Naik Healthcare Complex and Nirali Multi Speciality Hospital in Navsari
وزیر اعظم نے کہا کہ آج نوساری کی سرزمین سے جنوبی گجرات کے لوگوں کے لیے زندگی میں آسانیوں سے متعلق کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ صحت سے متعلق جدید انفراسٹرکچر کے میدان میں بھی آج یہاں کے بھائی بہنوں کو نئی سہولتیں میسر آئی ہیں۔ کچھ دیر پہلے، میں یہاں سے قریب ہی ایک اور تقریب میں بھی شامل ہوا تھا، میڈیکل کالج کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، اور اب مجھے یہاں جدید ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کرنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے تین سال قبل یہاں کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع بھی ملا تھا۔ میں اے۔ ایم نائک، نرالی ٹرسٹ اور ان کے خاندان کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔ میں اس پروجیکٹ کو نرالی کے لیے ایک جذباتی خراج تحسین کے طور پر دیکھتا ہوں، جسے ہم نے بے وقت کھو دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Kovind Pays Obeisance At Mata Vaishno Devi Shrine: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ماتا ویشنو دیوی کا درشن کیا