احمدآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات میں 11 ویں کھیل مہاکمبھ کا افتتاح PM Modi Inaugurates 11th 'Khel Mahakumbh کیا جس میں 36 کھیل اور 26 پیرا کھیل مقابلوں میں قریب 55 لاکھ کھلاڑی شرکت کریں گے۔
مودی نے اس موقع پر گورنر آچاریہ دیو ورت اور وزیراعلی بھوپیندر پٹیل کی موجودگی میں ریاست کے کھیل پالیسی 2022 کو بھی لانچ کیا۔
مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'حال ہی میں ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک میں اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا بھارت اپنی نوجوانوں کی طاقت کے دم پر کھیل کی دنیا میں اور بڑی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔
انہوں نے اس موقع پر گجرات اور ملک بھر میں کھیل کی دنیا میں ہوئی مثبت تبدیلیوں پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔