نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سے شروع ہونے والے گجراتی نئے سال پر گجرات کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔ مودی نے ٹویٹ پر گجراتی میں لکھا، "تمام گجراتیوں کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آج سے شروع ہونے والا نیا سال آپ کی زندگی کو روشن کرے اور آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے... نیا سال مبارک ہو نئے عزم، نئی تحریک اور نئے اہداف کے ساتھ، اس تمنا کے ساتھ کہ گجرات ہمیشہ کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچے۔" Modi and Shah Wishes Gujarati New Year
یہ بھی پڑھیں: Pohela Boishakh 2022: سی پی آئی لیڈر نے بنگال کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی