اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Inaugurates Global Patidar Business Summit: مودی نے گلوبل پاٹیدار بزنس سمٹ کا افتتاح کیا - Global Patidar Business Summit

گجرات کے سورت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پاٹیدار سماج کی ایک تنظیم سردار دھام کے ذریعہ منعقدہ گلوبل پاٹیدار بزنس کانفرنس (جی پی بی ایس) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'سورت دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سے ایک ہے جس نے دنیا میں بھارت اور گجرات کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ PM Inaugurates Global Patidar Business Summit

مودی نے گلوبل پاٹیدار بزنس سمٹ کا افتتاح کیا
مودی نے گلوبل پاٹیدار بزنس سمٹ کا افتتاح کیا

By

Published : Apr 29, 2022, 8:15 PM IST

سورت: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے سورت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پاٹیدار سماج کی ایک تنظیم سردار دھام کے ذریعہ منعقدہ گلوبل پاٹیدار بزنس کانفرنس (جی پی بی ایس) کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ 'سورت دنیا کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں سے ایک ہے اور آپ سبھی آج سورت میں بیٹھ کر نئے عزم کا اظہار کررہے ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ چند مہینوں کے اندر مجھے سردار دھام سے وابستہ آپ تمام بہنوں اور بھائیوں سے دوبارہ ملنے کا موقع ملا ہے جنہوں نے دنیا میں بھارت اور گجرات کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ PM Inaugurates Global Patidar Business Summit

انہوں نے کہا کہ ’’یہ گجرات اور بھارت کے تئیں ہمارے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔ دوستو جب ملک کو نئی آزادی ملی۔ اس وقت سردار صاحب نے کہا تھا کہ بھارت میں دولت کی کمی نہیں ہے۔ ہمیں صرف اپنے دماغ اور اپنے وسائل کو بہترین استعمال میں لگانا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ آنے والے 25 سال تک آزادی کی جنگ میں جب ہم ایک عزم کے ساتھ نکلے ہیں تو ہمیں سردار صاحب کا یہ قول کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ PM Inaugurates Global Patidar Business Summit

مزید پڑھیں:

وزیراعظم نے کہا کہ 'آج بھارت کے پاس بہت کچھ ہے۔ ہمیں صرف اپنے خود اعتمادی، خود کفالت کے جذبے کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ اعتماد تب آئے گا جب سب ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ اس میں سب کی محنت لگے گی۔ دوستو، گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میں کاروباری تخلیقی صلاحیتوں کا ایک نیا اعتماد پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details