دہلی کے اناج پور منڈی علاقے کے فلمستان علاقہ میں آج علی الصبح ہوئی بھیانک آتشزدگی میں 43 افراد کی ہلاکت کے بعد صدرجمہوریہ، وزیر اعظم اور راہل گاندھی سمیت قومی رہنماؤں نے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دہلی کے اناج منڈی میں آگ لگنے کی المناک خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ میرے دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ مقامی افسران متاثرین کو بچانے اور انھیں مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حادثے کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنوں کو کھویا ہے اس کے تئیں میں اپنے گہرے رجن و غم کا اظہار کرتا ہوں اور اس حادثے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے جلد ٹھیک ہونے امید کرتا ہوں'۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 'جائے حادثہ پر متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تیزی کے ساتھ متاثرین کو ہر طرح کی سہولت پہنچائیں۔