کھمبات میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں فرقہ وارانہ تشدد میں ایف آئی آر کی جانچ سی آئی ڈی یا سی بی آئی کو سونپنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اس میں دیگر تحقیقاتی ایجنسی سے بھی تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی میں فرقہ وارانہ تشدد سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ Plea in Gujarat HC Seeks Probe in Khambhat
واضح رہے کہ آنند ضلع کے کھمبات میں رام نومی کے دن ہوئے فسادات کے سلسلے میں کھمبات پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن پولیس نے ایک طرف یہ تفتیش کی ہے۔ ایسے میں ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ اس فساد کے ملزمان کو ایف آئی آر کے مطابق گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔ پولیس جان بوجھ کر امتیازی سلوک کر رہی ہے۔