اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 گجرات کے عازمین سے اضافی رقم لینے کا معاملہ، ہائی کورٹ میں عرضی داخل - Gujarat News

گجرات کے عازمین سے اضافی رقم وصول کرنے کا معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ طول پکڑتا جارہا ہے۔ اس معاملہ کو لے کر گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں یہ کہا گیا ہے کہ عازمین سے جو اضافی رقم وصول کی جارہی ہے اس پر روک لگائی جائے۔

ہائی کورٹ میں عرضی داخل
ہائی کورٹ میں عرضی داخل

By

Published : May 26, 2023, 1:07 PM IST

احمد آباد:ریاست گجرات سے سفر حج پر جانے والوں سے اضافی رقم وصول کرنے کا معاملہ اب گجرات ہائی کورٹ پہنچ چکا ہے۔ عازمین نے ہائی کورٹ سے اس معاملہ کی ترجیحی بنیاد پر سماعت کرنے کے کا مطالبہ کیا ہے،وہیں اس مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ نے 30 مئی 2023 کو سماعت کے لئے وقت مقرر کیا ہے۔ اس تعلق سے گجرات ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ طاہر حکیم اور ان کی ٹیم نے گجرات کے عازمین کی طرف سے عرضی داخل کی ہے، جس میں درخواست گزار نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گجرات سے 10 ہزار سے زائد افراد اس سال سفر حج پر جا رہے ہیں۔ ان سے اضافی رقم وصول کی جارہی ہے، عازمین سے 68 ہزار رقم زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ گجرات سے جدہ قریب ہونے کے باوجود ان سے زیادہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے اور حج کمیٹی کی جانب سے اس سال 2100 ریال بھی نہیں دیا جارہا ہے، اس کی وجہ سے عازمین کافی پریشان حال ہے اور انہیں اضافی رقم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:First Flight of Gujarat Pilgrims گجرات سے عازمین کی پہلی پرواز چار جون سے شروع ہو گی
اس ریٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ مسئلہ 10000 عازمین سے متعلق ہے، اس کے لئے گجرات ہائی کوٹ اس پر ترجیحی بنیاد پرسماعت کرے۔ اس معاملے پر درخواست گزار کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ احمد آباد کے عازمین حج کا کرایہ 3لاکھ 72 ہزار لیا زیادہ ہے ،جبکہ ممبئی سے جانے والے عازمین کا کرایہ تقریبا تین لاکھ روپے ہے اور یہ دونوں ریاستیں ہندوستان کے مغربی علاقے میں ہیں اس لیے کرایہ صرف پانچ ہزار روپے کا فرق تھا لیکن اب ستر ہزار سے ایک لاکھ روپے کا فرق ہے۔ اور چار جون سے فلائٹ بھی شروع ہونے والی ہے۔ اس کے لیے اس کیس پر سماعت جلد سے جلد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس معاملے کو ہائی کورٹ سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کیس کی سماعت کے لئے 30 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details