حضرت شاہ عالم قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے، یہاں ہر مذہب کے لوگ اپنی مراد مانگنے آتے ہیں۔ یہاں پورے بھارت کی تہذیب و ثقافت کی جھلک دکھائی دیتی ہے، اور عید میلاد کے موقع پر یہاں کی جگمگاتی روشنی ہر دل کو چھورہی ہے۔
شاہ عالم درگاہ نے ایودھیا فیصلے کا خیرمقدم کیا - بابری مسجد
عید میلاد النبیﷺ کے تہوار کے ایک روز قبل بابری مسجد، رام جنم بھومی کی حق ملکیت کے مقدمہ پر عدالت عظمٰی کے دیے گئے فیصلے پر، احمدآباد کی شاہ عالم درگاہ میں لوگ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے نظر آئے۔
![شاہ عالم درگاہ نے ایودھیا فیصلے کا خیرمقدم کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5017317-597-5017317-1573355617807.jpg)
ایسے میں عید میلاد سے قبل بابری مسجد پر آئے فیصلے پر حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کی، اور بابری مسجد رام جنم بھومی فیصلے کو بڑا اچھا فیصلہ قرار دیا۔اور کہا کہ وہ اس فیصلے کو دل سے قبول کررہے ہیں، اس موقع پر انھوں نے قومی ایکتا اور بھائی چارے کو بنائے رکھنے کی اپیل کی۔شاہ عالم درگاہ پر آنے والے عقیدت مند اور سنی مسلم یوتھ ونگ گجرات کے صدر محمد رفیق نوری نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد پیش کی۔وہیں ایک اور عقیدت مند ہاشم سید نے کہا کہ احمدآباد و گجرات کے لوگ اس فیصلے کو تسلیم کر رہے ہیں ۔اور بھائی چارہ و قومی اتحاد کو برقرار رکھ رہے ہیں۔احمدآبادکی شاہ عالم سرکار کی درگاہ سے دیا گیا یہ پیغام ملک و ملت میں امن و امان و آپسی اتحاد میں اضافہ کررہا ہے۔