اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات۔ راجستھان سرحد پر پاس یافتہ گاڑیوں کی لمبی قطار

گجرات سے بین ریاستی مسافروں کے لئے سرکاری نوڈل افسر ڈی دیویدی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ آج سے ریاست کے کلیکٹر راجستھان سفر کے لئے پاس جاری نہیں کریں گے۔

گجرات۔ راجستھان سرحد پر پاس یافتہ گاڑیوں کی لمبی قطار
گجرات۔ راجستھان سرحد پر پاس یافتہ گاڑیوں کی لمبی قطار

By

Published : May 7, 2020, 6:28 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ راجستھان کی جانب سے اس کی سرحدیں آج سے سیل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر ایسا ہوا ہے۔ گجرات سے راجستھان جانے والی گاڑیوں اور پاس یافتگان کا بڑا ہجوم شمالی گجرات میں دونوں ریاستوں کی سرحدوں پر پھنسا ہوا ہے۔

سرحد پر بنی چیک پوسٹ کے نزدیک بڑی تعداد میں پاس یافتہ گاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔

گجرات۔ راجستھان سرحد پر پاس یافتہ گاڑیوں کی لمبی قطار

اس دوران گجرات سے بین ریاستی مسافروں کے لئے سرکاری نوڈل افسر ڈی دیویدی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ آج سے ریاست کے کلیکٹر راجستھان سفر کے لئے پاس جاری نہیں کریں گے۔ اس کے لئے پہلے راجستھان سے اجازت لیکر پھر متعلقہ کلیکٹر سے رابطہ کرنے پر ہی پاس جاری کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ پڑوسی ریاست راجستھان کے لوگوں اور مزدوروں کی بڑی تعداد گجرات میں رہتی ہے۔ گجرات سے خصوصی ریل گاڑیوں اور دیگر وسائل کے ذریعہ بڑی تعداد میں مزدور اور دیگر مہاجرین کو ان کی ریاست بھیجا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details