اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad: احمدآباد میں پانی کے لیے بوند بوند ترستے عوام

احمدآباد کو ترقی کا ماڈل کہا جاتا ہے اور پوری دنیا میں احمدآباد کے ترقیاتی کاموں کی نمائش کی جاتی ہے لیکن احمدآباد میں آج بھی ایسے علاقے موجود ہیں، جہاں پانی کے لیے عوام بوند بوند ترس Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad رہے ہیں۔ ایسے می‍ں رمضان کی آمد کے بعد ان لوگوں کو اور بھی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad: احمدآباد میں پانی کے لیے بوند بوند ترستی عوام
Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad: احمدآباد میں پانی کے لیے بوند بوند ترستی عوام

By

Published : Apr 3, 2022, 5:43 PM IST

دراصل احمدآباد کے جوہاپورا، فتح واڑی، سرکھیز، غیاث پور جسے مسلم اکثریتی علاقوں میں سرکاری پانی تک میسر نہیں ہے۔ یہاں کے لوگوں کو پانی خرید کر یا ٹینکر کے ذریعے لینا پڑتا ہے۔ شدید گرمی میں پانی کا ٹینکر آنے کے بعد قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ اس تعلق سے فتح واڑی علاقے کی مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ سرکار نے نل سے جل یوجنا بنائی ہے لیکن ہمارے علاقے کو اس سے محروم رکھا گیا ہے۔ یہاں پانی کے لیے نل بھی نہیں لگائے گئے ہیں، یہاں کے لوگوں کو پانی خرید کر پینا پڑتا ہے۔ سرکاری پانی کے لیے پیسے بھی لوگوں کو دینے پڑ رہے ہیں، تب بھی پانی گھر تک نہیں پہنچتا۔ Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad

Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad: احمدآباد میں پانی کے لیے بوند بوند ترستی عوام

انہوں نے بتایا کہ گندے پانی کی وجہ سے یہاں کے لوگ ڈینگو، ملیریا، کالرہ، ٹی بی اور کورونا جیسی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن میں شکایت کے باوجود ہماری کوئی نہیں سنتا۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس علاقے میں صاف پانی اور نل سے جل اسکیم کے تحت پانی فراہم Drinking Water Issue کیا جائے۔ ماہ رمضان کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس دوران پانی کی سخت ضرورت ہوتی ہے لیکن اس علاقے میں لوگوں کو بوند بوند پانی کے لیے در در بھٹکنا پڑرہا ہے۔

Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad: احمدآباد میں پانی کے لیے بوند بوند ترستی عوام

مقامی خواتین نے کہا کہ یہاں سرکاری پانی کا ٹینکر بھی نہیں آتا بلکہ مقامی لوگوں کی خدمت کے ذریعے پانی حاصل ہوتا ہے اور جب پانی کا ٹینکر آتا ہے تب لمبی لائن اور تیز دھوپ میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ رمضان میں پانی نہیں ملے گا تو ہم کیسے روزہ رکھیں گے، کیسے کھانا پکائیں گے اور کیسے نماز ادا کریں گے؟ ہر سال رمضان میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ رہتا ہے لیکن پانی کا کوئی حل نہیں نکلتا۔ Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad

Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad: احمدآباد میں پانی کے لیے بوند بوند ترستی عوام

واضح رہے کہ یہاں کے مقامی کاؤنسلر اس علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا چکے ہیں لیکن پھر بھی حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مقامی کاؤنسلر حاجی اسرار بیگ مرزا کا کہنا ہے کہ ہم کئی سالوں سے پانی کے لیے حکومت سے لڑ رہے ہیں۔ گجرات ہائی کورٹ میں بھی پانی کے لیے قانونی لڑائی لڑی تھی، اس کے بعد کچھ علاقوں میں پانی دیا گیا لیکن اب بھی جوہاپورا، فتح واڑی مکتم پورا علاقے کے لاکھوں مکینوں کے گھر پانی نہیں پہنچا۔

کارپوریشن یہاں پانی نہیں دیتی، نہ ہی اس علاقے کی طرف دھیان دیتی ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ نل سے جل یوجنا کے تحت پورے گجرات میں گھر گھر پانی کی پائپ لائنس پہنچائی گئی ہیں لیکن اس علاقے میں اب تک ایک بھی نل جل یوجنا کے تحت نل یا پانی نہیں پہنچایا گیا ہے۔ ایسے می‍ں اب دیکھنا یہ ہے کہ گجرات حکومت اس علاقے کی طرف کب دھیان مرکوز کرتی ہے اور کب یہاں کے لوگوں کو پانی میسر ہوتا ہے؟ Shortage Of Drinking Water In Ahmedabad

ABOUT THE AUTHOR

...view details