اس کے ساتھ ہی گجرات حکومت میں ان لاک۔ 1 میں کئی شعبوں میں مرکزی حکومت کی گائیڈ لائن کے ساتھ۔ ساتھ کچھ نئی رعایتوں کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت کنٹینمنٹ زون میں ابھی بھی ضروری خدمات اور اشیاء کے علاوہ ساری سہولیات اور سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ باقی علاقوں میں کاروبار اور دفتر کھل سکیں گے۔
ان جگہوں میں صبح آٹھ سے شام سات بجے تک کام کرنے کی چھوٹ گئی ہے دی گئی ہیں اور آٹو رکشہ بھی چلائی جا سکے گی اور آٹھ جون سے مذہبی مقامات بھی کھول دئے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے دی گئی رعایتوں پر لوگ خوش ضرور ہیں لیکن مطمئن نہیں ہے کیونکہ انہوں نے لاک ڈاؤن کا ناقابل برداشت دور دیکھا ہے اور کنٹینمنٹ زون میں اب بھی کسی طرح کی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔
اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند کے سیکریٹری واصف حسین نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں لوگوں نے جس طریقے سے دن گزارا جو پریشانیاں جھیلیں، اس وجہ سے چھوٹ ملنے کے باوجود لوگ مطمئن نظر نہیں آرہے ہیں۔