اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاپا میاں کے عرس پر صندل جلوس - احمدآباد کی تازہ ترین خبریں

حضرت پاپا میاں سائیں قادری کے عرس کے موقع پر احمدآباد سے حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ سے صندل شریف کا جلوس نکالا گیا۔حضرت غوث اعظم کا جشن بھی درگاہ میں منایا گیا۔ درگاہ سے قومی اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیا گیا۔

پاپا میاں کے عرس پر صندل جلوس
پاپا میاں کے عرس پر صندل جلوس

By

Published : Dec 10, 2019, 12:42 PM IST

پاپا میاں سائیں کا عرس بھی ہر سال گیاریویں شریف کےموقع پر منایا جاتا ہے اس جشن کے تعلق سے شاہ عالم درگاہ کےخادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں سے شاہ عالم سرکار کی درگاہ سے صندل لے جایاجاتا ہے اور پاپا میاں سائیں کی مزار پر چارد پیش کی جاتی ہے۔اس موقع پر پورے بھارت سے درویش آتے ہیں ان کی خدمت میں بھی تحائف پیش کئے جاتے ہیں۔

پاپا میاں کے عرس پر صندل جلوس، دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر بڑا دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا کیونکہ بھارت کے مختلف حصوں سے آئے درویشوں نے ایک سے بڑھ کر ایک کرتب دکھائے۔ رقص و سرور کی محفل کا اہتمام بھی کیا گیاجسے دیکھنے کے لئے عقیدت مندوں کا ہجوم امنڈ پڑا۔

اس موقع پر عقیدت مندوں نے بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ جلوس میں حصہ لیا۔ گیارویں شریف کی مبارکباد پیش کی اور درگاہ کے خادم صوبہ خان کے انتظامات کی تعریف بھی کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details