اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pakistani spy caught from Ahmedabad احمد آباد سے پاکستانی جاسوس گرفتار - پاکستانی جاسوس سم کارڈ خرید کر

احمد آباد کرائم برانچ نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا ہے۔ کرائم برانچ نے کوٹ کے علاقے سے ایک جاسوس کو گرفتار کر لیا۔ Pakistani spy caught from Ahmedabad

احمد آباد سے پاکستانی جاسوس گرفتار
احمد آباد سے پاکستانی جاسوس گرفتار

By

Published : Sep 27, 2022, 10:27 PM IST

پاکستانی جاسوس سم کارڈ خرید کر پاکستان بھیج رہا ہے۔ احمد آباد کرائم برانچ نے کل یہ کارروائی مکمل کی اور رات دیر گئے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ شخص پاکستان انٹیلی جنس سے وابستہ تھا اور اس نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ سم کارڈ پاکستان بھیجتا تھا۔Pakistani spy caught from Ahmedabad

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوٹ کے علاقے سے گرفتار ملزم عبدالوہاب پٹھان نے احمد آباد سے ایک سم کارڈ خریدا اور اسے ایکٹیویٹ کرکے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو دے دیا۔ ملزم 2019 سے یہ کام کر رہا تھا۔ وہاب تین چار بار پاکستان جا چکا ہے۔ اس معاملے میں ملزم کے پاس سے کل 10 سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

یہی نہیں پولیس کے مطابق عبدالوہاب ایک پاکستانی جاسوس سے بھی رابطے میں تھا، وہ ویزہ لگوانے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن بھی گیا۔

پولیس کی تفتیش سے پتہ چلے گا کہ یہ شخص پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو یہ سم کارڈ کیوں دے رہا تھا اور اسے کتنی رقم مل رہی تھی اور اس سے وابستہ دیگر کون لوگ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details