اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bad Roads of Ahmedabad احمدآباد شہر کی خستہ حال سڑکوں پر اپوزیشن لیڈر شہزاد خان کی ناراضگی - Opposition Leader Shahzad Khan Displeasure

احمدآباد شہر میٹرو سٹی کی بجائے گڑھے کا شہر بن چکا ہے۔ یہاں جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں سڑکیں بری حالت میں ہیں۔ جس سے لوگوں کا باہر نکلنا محال ہو گیا ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن گڑھوں کو بھرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ Dilapidated Roads of Ahmedabad City

Bad Roads of Ahmedabad
Bad Roads of Ahmedabad

By

Published : Sep 21, 2022, 2:25 PM IST

احمدآباد، گجرات:گجرات میں اس سال شدید بارش ہوئی جس سے احمدآباد شہر کی زیادہ تر سڑکیں خستہ حال ہو گئیں اور جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے، جس کے بعد بی جے پی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 20،9،2022 تک پورے احمدآباد شہر کو گڑھوں سے آزاد کردیا جائے گا. اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ احمدآباد کی بیشتر سڑکوں پر ابھی تک گڑھے موجود ہیں اور لوگوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احمدآباد شہر کی خستہ حال سڑکوں پر اپوزیشن لیڈر شہزاد خان کی ناراضگی

یہ بھی پڑھیں:

شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ احمدآباد شہر میٹرو سٹی کی بجائے گڑھے کا شہر بن چکا ہے۔ یہاں جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں سڑکیں بری حالت میں ہیں۔ جس سے لوگوں کا باہر نکلنا محال ہو گیا ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن گڑھوں کو بھرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے. جیٹ پیجر مشین کے ذریعے کیا جانے والا کام بھی سست رفتاری سے کیا جارہا ہے اور اس کا معیار بھی ناقص ہے۔ اس کے علاوہ احمدآباد شہر کے تمام 48 وارڈوں کی اہم سڑکوں اور چھوٹی بڑی سڑکیں ابھی تک گڑھوں سے بھری پڑی ہے اور کوئی منظم مرمت نہیں کی گئی ہے۔ اس لیے بی جے پی حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدے اور لالی پاپ دکھا کر دھوکہ دیا ہے۔ Opposition Leader Shahzad Khan Displeasure

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں نوراتری، عید میلاد النبی اور اگلے مہینے دیوالی جیسے بڑے تہوار آنے والے ہیں. جس میں تمام شہری اپنے تہوار جوش و خروش سے منا سکیں. اس لیے شہر کی تمام سڑکوں اور گڑھوں کی مرمت کی جائے لیکن بی جے پی تو کام کی جانب سے گڑھوں کو پورا کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کل ختم ہونے کے باوجود احمد آباد کے لوگ خوش نہیں ہیں۔ سڑک کی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح سے حکومت اور احمدآباد میونسپل کارپوریشن ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ بس شہر کی ترقی کے کاموں کے لیے حمایت کی ہے اور کرتی رہے گی۔ لیکن حکمران بی جے پی کی انتظامی نااہلی کی وجہ سے عوام کو پریشان ہونے کے سبب کانگریس سخت مخالف ہے۔ اس کے بعد انتظامیہ کی غفلت اور حکمران جماعت کی نااہلی سے پیدا ہونے والے کسی بھی عوامی مسائل کی مکمل ذمہ داری سرکاری کی ہوتی ہے۔ تو واضح ہے کہ حکمران بی جے پی انتظامی نظام پر اپنی گرفت کھو چکی ہے۔ لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر کے تمام گڑھوں کا کام عوام کے مفاد میں کیا جائے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details