گجرات اسمبلی انتخابات 2022 میں سب سے زیادہ مؤثر سیٹ مانی جانے والے جمال پور کھاڑیہ اسمبلی حلقے لوگ اس بار کس پارٹی کے امیدوار اور کس طرح کے امیدوار کے حق میں اس معاملہ پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے لوگوں سے بات چیت کی۔ دراصل جمال پور کھاڑیہ نشست کی تاریخ کافی دلچسپ ہے۔ سال 2010 میں کی گئی نئی حد بندی میں دو اسمبلی حلقوں کھاڑیہ اور جمالپور کو ملا دیا گیا اور جمال پور کھاڑیہ اسمبلی حلقہ بنا دیا گیا۔ جمال پور کا مطلب ہے کہ کانگریس اور کھاڑیہ کا مطلب بی جے پی کا گڑھ ہے۔ گجرات کے شہری علاقوں میں کانگریس کی پکڑ کم ہے، لیکن اقلیتی اور دلت حلقوں کانگریس کی موجودگی زیادہ نظر آتی ہے۔ 2010 میں نئی حد بندی کی گئی تھی۔ اس حد بندی میں جمالپور میں ایک نشست کو مختص کیا گیا تھا۔ جے پی نے 2012 میں یہاں کامیابی حاصل کی تھی لیکن 2017 کے انتخابات میں کانگریس نے اس سیٹ پرجیت حاصل کی۔ Expecting an interesting contest in the Jamalpur Kharia seat
2012 میں بی جے پی کی جیت کی واحد وجہ صابر کابلی والا کی آزاد امیدواری تھی۔ ملک کی آزادی کے بعد کانگریس نے جمالپور سیٹ پر کبھی نہیں ہاری تھی، تاہم نئی حد بندی اور آزاد امیدواروں کی وجہ سے کانگریس کی جیت کی راہ مشکل ہوگئی تھی اور سہ رخی انتخابی مقابلے میں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی۔ ایسے میں 2022 اسمبلی انتخابات میں جمالپور کھاڑیہ سے بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین انتخابی میدان میں ہیں۔ یہاں ایم آئی ایم سے صابر کابل والا امیدوار ہیں، تو کانگریس سے عمران کھیڑا والا کے کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے اور بی جے پی نے بھی 2012 میں جیت حاصل کرنے والے بھوشن بھٹ پر اعتماد کیا ہے۔