اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Sahitya Akademi: گجرات ساہتیہ اکادمی میں عرضی کے لیے آن لائن سہولت - آزادی کا امرت مہوتسو

گجرات ساہتیہ اکادمی نے ایک نئی پالیسی اختیار کی ہے جس کے تحت اس سال سے ہر پروگرامز و سمینار کی عرضی و درخواست کے لیے آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔ Online facility for submission forms in Gujarat Sahitya Akademi

hahitya acadmy online policy
گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر

By

Published : Jul 6, 2022, 7:12 PM IST

احمدآباد:گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کے رکن زین العابدین انصاری نے بتایا کہ آج ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے جسے فروغ دینے کے لیے یکم جون 2022 سے پروگرامز کی عرضی آن لائن بھری جائے گی۔ کیوں کہ اس سے قبل گجرات ساہتیہ اکادمی سے پروگرامز کے لیے آف لائن منظوری لی جاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے پروگرامز منعقد کرنے کے لیے گجرات کے مختلف اضلاع و دور دراز سے لوگوں کو گاندھی نگر میں واقع گجرات ساہتیہ اکادمی جانا پڑتا تھا جس سے ان کا خرچ و وقت ذائع ہوتا تھا اور اب ساہتیہ اکادمی جانے سے لوگوں کو راحت ملے گی۔ اب جو بھی پروگرامز، سمینار، مشاعرہ کرنا ہو تو اس کے لیے اپنے گھر سے ہی فارم بھر سکتے ہیں تاہم گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی ویب سائٹ پر فارم ہے، جسے گجرات کے کسی بھی حصے سے بھرا جا سکتا ہے۔

گجرات ساہتیہ اکادمی میں عرضی کے لیے آن لائن سہولت

زین العابدین انصاری نے مزید کہا کہ اس سال تمام سمنار، مشاعرے، پروگرامز، نششت، آزادی کا 75 واں سال، آزادی کا امرت مہوتسو، اور دیگر عنوان پر کوئی بھی تنظیم آن لائن فارم بھرسکتی ہے اور انہیں پروگرام کی منظوری کی اطلاع بھی آن لائن اور فون پر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Gujarat Riots Eyewitness: 'میں زندہ بچ گیا کیوں کہ میں چھُپا ہوا تھا' گجرات فساد کی کہانی

ABOUT THE AUTHOR

...view details