2020 میں احمدآباد سے کیوڑیا میں موجود اسٹیچیو آف یونیٹی تک جانے کےلیے سی پلین کی خدمات شروع کی گئی تھی۔ لیکن یہ خدمات گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے ایسے میں احمدآباد ریور فرنٹ پر این ایس یو آئی کی جانب سے کھلونے کی سی پلین اڑا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ NSUI Protests against Seaplane Service Shutdown
احمدآباد کی سابرمتی ریور فرنٹ سے اسٹیچیو آف یونٹی تک جانے کے لئے لیے سی پلین کی خدمات شروع کی گئی تھی جس کے لیے کہا جاتا تھا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی ڈریم پروجیکٹ ہے لیکن گزشتہ کافی عرصے سے یہ سی پلین سروس بندہے جس کے سبب این ایس یو آئی نے آج احمد آباد کے اشرم روڈ پر موجود ریور فرنٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔