میڈیکل ایکسپرٹ نے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی میں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہے وہ بالکل تندرست ہیں۔
ڈاکٹر اتل پٹیل اور ڈاکٹر آر کے پٹیل نے وائرس کی علامات کے لیے وزیر اعلی کی جانچ کی۔ وزیر اعلی کے سکریٹری اشوانی کمار نے بتایا کہ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں۔ ڈاکٹر اتل پٹیل اور ڈاکٹر آر کے پٹیل نے ان کا ٹیسٹ کیا اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلی ٹھیک ہیں۔