اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاردک پٹیل کے انتخاب لڑنے پرروک - high court

کانگریسی رہنما ہاردک پٹیل کے انتخابات میں حصہ لینے پر گجرات ہائی کورٹ نے پابندی عائد کردی ہے۔

ہاردک پٹیل کے انتخاب لڑنے پر ہائی کورٹ کی روک

By

Published : Mar 29, 2019, 5:08 PM IST

Updated : Mar 29, 2019, 7:29 PM IST

ہاردک نے پر سنہ 2015 میں پٹیل برادری کو تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بڑی تحریک چلائی تھی۔

اس دوران گجرات کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات پیش آئےجس کے بعد ہاردک پٹیل کے خلاف فساد بھڑکانے کے کئی مقدمات درج ہوئے۔ اس کیس میں انہیں دو برس کی سزائے قید بھی دی گئی تھی۔

ہاردک نے 8 مارچ کو یہ عرضی عدالت میں اس لیے داخل کی تھی تاکہ انکے لوک سبھا انتخاب لڑنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔

جسٹس اے جی اوریزی نے اس معاملہ میں سماعت کل مکمل کرلی تھی اور آج اپنا فیصلہ سنایا۔

ہاردک پٹیل کے وکیل آئی ایچ سید اور رفیق لوکھنڈ والا اور سلیم سید کی دلیل تھی انکے موکل (ہاردک پٹیل) کے خلاف نچلی عدالت نے بغیر ثبوت کےہی سزا دیدی ہے ۔

انھوں نے یہ بھی دلیل دی تھی کہ رکن پارلیمان کا عہدہ گنوانے والے پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو سپریم کورٹ سے ملی راحت کے طرز پر ہاردک کوراحت ملے ۔

حالانکہ سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ہاردک کے معاملہ کا موازنہ سدھو کے معاملہ سے نہیں ہوسکتا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ہاردک اب کیا قدم اٹھائیں گے لیکن اب لگتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔

Last Updated : Mar 29, 2019, 7:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details