گجرات میں کورونا کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں۔جبکہ ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3654 پر پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1126 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں 1126 نئے کورونا کیسز درج گجرات میں اب تک کورونا کے کُل 161848 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کُل تعداد 143927پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1428 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
اس وقت گجرات میں 14267معاملے فعال ہے۔ جن میں سے 76 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 14191 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 5479536ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سورت میں167 احمدآباد میں درج ہوئے۔ جبکہ 164 وڈودرا میں 71 گاندھی نگر میں 20 بھاونگر میں 14 بناس کانٹھامیں 26 راجکوٹ میں 72 سریندر نگر میں 30ب پاٹن میں13 امریلی میں20 جام نگر میں.4اور مہسانہ میں 46کچھ میں 16 معاملے درج ہوئے ہیں۔