اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس کے 2220 نئے کیسز

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افرد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں اور کورونا وائرس کے 2220 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

new corona cases 2220 in gujarat
گجرات میں کورونا وائرس کے 2220 نئے معاملوں کی شناخت

By

Published : Mar 31, 2021, 11:12 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے اور اب گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 2200سے درج کئے گئے ہیں

جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4500 سے تجاوز کر چکی ہے جس کےسبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4510 ہو گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افرد ہلاک ہوئے ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے 2220 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 288565 پر پہنچ گئی ہے.

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1988 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 12263 ہے۔

جس میں سے 147 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 12116 افراد کی حالت مستحکم ہے ۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 606 سورت میں 563 وڈودرا میں 209 گاندھی نگر میں 26 بھاونگر میں 10 بناس کانٹھا. میں 3 راجکوٹ میں 164 سریندرنگر میں 14 پاٹن میں.23 امریلی میں 20 جام نگر میں 27 مہسانہ میں 26 کچھ میں. 17 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details