اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM Gujarat: مجلس اتحاد المسلمین احمد آباد کی نئی باڈی کا اعلان - ایم آئی ایم کے احمد آباد کے صدر کا بیان

شریف خان کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات نے دیڑھ ماہ قبل احمدآباد کے صدر کے طورپر منتخب کیاگیاتھا، جس کے چند ارکان نے استعفی دے دیا تھا،اس کے بعد مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے نائب صدر شمشاد خان پٹھان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ MIM Workers Resign in Ahmedabad

مجلس اتحاد المسلمین
مجلس اتحاد المسلمین

By

Published : May 6, 2022, 12:14 PM IST

حال ہی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے چند عہدیداروں نے سوشل میڈیا پر پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کی نئی باڈی عنقریب تشکیل دی جائے گی، اس معاملہ پر ایم آئی ایم کے احمد آباد کے صدر شریف خان نے تفصیلی روشنی ڈالی۔

مجلس اتحاد المسلمین

MIM Workers Resign in Ahmedabad

مجلس اتحاد المسلمین



دراصل شریف خان کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات نے دیڑھ ماہ قبل احمدآباد کے صدر کے طورپر منتخب کیاگیاتھا، جس کے چند ارکان نے استعفی دے دیا تھا،اس کے بعد مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے نائب صدر شمشاد خان پٹھان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

مجلس اتحاد المسلمین

وہیں اس معاملہ پر شریف خان پٹھان نے کہا کہ جب بھی کبھی پارٹی میں نئے صدر کا انتخاب کیاجاتاہے تب پرانی باڈی ختم ہوجاتی ہے، اس کے باوجود استعفیٰ دیئے گئے ہیں جو سمجھ سے بالاترہے۔

انہوں نے کہا کہ جب استعفی کا دور چلا اس کے بعد ہم نے ایک پریس نوٹ جاری کی کہ پہلے جو باڈی تشکیل دی گئی تھی وہ منسوخ ہوچکی ہے،اس کے باوجود استعفی کا ڈرامہ کیا گیا، اور آج تک ہمارے آفس پر پر کسی نے بھی باضابطہ طورپر استعفی نہیں دیا ،نہ ہی استعفی کا لیٹر آفس پر سو نپا گیاہے، بلکہ یہ استعفی سوشل میڈیا پر جاری رہا،ایم آئی ایم گجرات کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی.
مزید پڑھیں:گجرات بلدیاتی انتخابات: ایم آئی ایم کارکنان نے حمایت واپس لی


انہوں نے مزید کہا کہ 25 اپریل کو ہم نے باقاعدہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمد آباد کی نئی باڈی کا اعلان کیا، ہم نے وارڈ پرمکھ، شہر کے عہدیدار اور اور مختلف عہدیداروں کا اعلان کیا، باقی کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی مکمل باڈی کا اعلان بھی عید بعد ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details