وڈودرا:گجرات میں بڑودرہ شہر کے راج محل روڈ پر ایک مسلمان کے جنازے کو راستہ دینے کے لیے جاری گربا کو روک دیا گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ بڑودرہ کے لوگوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ دراصل وڈودرہ کا گربا دنیا بھر میں مشہور ہے۔ فی الحال نو راتری چل رہی ہے جس میں بڑے پیمانے پر مختلف مقامات پر شیری گربہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور کافی خرچہ کرنے کے بعد لوگ گربا کھیلنے پہنچ رہے ہیں اور دوسری طرف گلیوں کوچے میں بھی لوگ مفت میں گربے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک ایسا واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس میں ثقافت کی ایک انوکھی جھلک نظر آتی ہے۔ گزشتہ رات راج محل روڈ پر منعقد شیری گربا میں لوگ بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ گربا کھیل رہے تھے۔ ایسے میں ایک مسلمان کا جنازے لے جانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، اس کے لیے گربہ کے منتظمین نے گربہ کو روک کر جنازے کو راستہ دیا اور جنازے کو آسانی سے قبرستان تک پہنچنے میں مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: