اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Unity in Ahmedabad احمد آباد میں یوم آزادی پر نظر آیا قومی اتحاد - قومی اتحاد کے ساتھ نکالی گئی ترنگا یاترا

احمدآباد میں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر قومی یکجہتی اور جوش و جذبہ نظر آیا۔ اس موقع پر احمدآباد میں جگہ جگہ ترنگا ریلی نکال کر حب الوطنی کے جذبے کو عام کیا گیا۔ جس میں خاص طور سے احمدآباد کے جمال پور میں مسلم برادری کی جانب سے قومی اتحاد کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی گئی تو دوسری جانب اسکول کے طلبا نے فوکس اکاڈمی کے زیر اہتمام شاندار ترنگا ریلی نکالی۔ اور قومی ایکتا و حب الوطنی کا پیغام دیا۔

National Unity presented on Independence Day in Ahmedabad
National Unity presented on Independence Day in Ahmedabad

By

Published : Aug 17, 2023, 3:18 PM IST

احمد آباد میں قومی اتحاد کے ساتھ نکالی گئی ترنگا یاترا

احمد آباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں یوم آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی واتحاد نظر آیا۔ اس تعلق سے جمال پور میں ریلی کا اہتمام کرنے والے رؤوف بنگالی نے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے 76 سال ہوچکے ہیں۔ آزادی کے ہمارے فریڈم فائٹرز نے ملک کو آزاد کرنے کے لیے اپنا خون بہایا.. اور ان کی شہادت کی وجہ سے آج ہم آزاد ہندوستان میں خوش ہیں۔ ان کی یاد میں آج ہم یوم آزادی مناتے ہیں اور اتحاد کے جذبے کا اظہار کر رہے ہیں۔ آج یوم آزادی کے موقع پر جمال پور دروازہ پر پرچم سلامی کا پروگرام رکھا گیا ہے جس میں 500 فٹ قومی پرچم کے ساتھ ایک بہت بڑی ترنگا ریلی نکالی گئی ہے۔ اس ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ جڑے اور یہ ریلی جمال پور سے جامع مسجد تک نکالی گئی۔ اس ترنگا ریلی میں تمام مذاہب کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں:
Gujarat Accident گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ، پولس اہلکاروں سمیت 9 لوگوں کی موت

اس تعلق سے فوکس اکیڈمی کی اونر نصرت فاطمہ نے کہا کہ ہماری تنظیم نے "آزادی کا سوارنیم مہوتسو" منانے کے لیے یوم آزادی کے مبارک موقع پر ایک ریلی منعقد کی۔ جس میں 300 کے قریب بچے اور عملے کے ارکان اور رضاکار اس ایونٹ میں حصہ لیں۔ یہ ریلی جوہا پورہ کراس روڈ سے شروع ہوئی اور سروس روڈ کا استعمال کرتے ہوئے رویل اکبر ٹاور پر پہنچی، یو ٹرن لینے کے بعد راجیش کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی جو تقریباً ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے۔


فوکس اکیڈمی کے چیئرمین الماس احمد شیخ نے کہا کہ یوم آزادی ہوتی ہے اس کو انجوائے کرنا یا اس کا جشن منانا الگ ہی بات ہوتی ہے۔ اسی لیے فوکس اکادمی نے آج ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ ہمیں کہیں نہ کہیں یہ لگ رہا ہے اور محسوس ہو رہا کہ لوگوں میں حب الوطنی اور ملک کے لیے پیار کم ہوتا جا رہا ہے تو میں اس کے ذریعے یہ چاہتا ہوں کہ جو یہ آج کا جو نیا یوتھ آ رہا ہے۔ ہمارے جو ینگسٹر لوگ ہیں جو کالج، اسکول میں اسٹوڈنٹس ہیں اور ہمارے جو گرلز ہیں بوائز ہیں ان میں ایک دیش کی بھاؤنا ہونا چاہیے اور ان لوگوں کے اندر ایک دیش کا پیار ہونا چاہیے۔ اس جذبے کو پیدا کرنے کے لیے یہ ریلی نکالی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details