ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد میں نچیکیتا دیسائی کرسمس کے دن سے گاندھی آشرم میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف اپواس پر بیٹھے ہیں دراصل نچیکیتا دیسائی گاندھی جی کے نیجی سیکریٹری مہا دیو دیسائی کے پوتے ہیں۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت بات کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو شہریت دینا ملک کے آئین کے خلاف ہے۔ این آرسی، این پی آر اور سی اے اے سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے ساتھ ہوں۔
سی اے اے اور این آئی سی کے خلاف جہاں سیاسی روٹیاں سیکھنے کا کام کیا جارہا ہے وہیں گاندھی جی کے ماننے والے نچیکیتا دیسائی جیسے لوگ خاموشی سے ہر روز 12گھنٹے روزہ رکھ کر سی اے اے کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
پہلے دن تو انہیں سی اے اے کی مخالفت کرنے پر گاندھی آشرم کے ذمہداران نے ہی انہیں گاندھی آشرم سے باہر نکال دیا اور اس کے بعد پولیس نے کئی گھنٹوں کے لیے انھیں حراست میں بھی لے لیا تھا۔