وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ (protest against wasim rizvi) کرتے ہوئے گومتی پور علاقے کے کاؤنسلر اقبال شیخ نے کہا کہ وسیم رضوی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور ایک کتاب لکھ کر پیغمبر اسلام کی شان میں توہین آمیز جملے بھی لکھے ہیں۔ اس کے خلاف ہم نے مصطفیٰ رضا اکیڈمی کے بینر تلے احمدآباد کے گومتی پور علاقے میں احتجاجی مظاہرے کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ہی پولیس نے ہمیں حراست میں لے لیا اور احتجاج کو روک دیا۔ گومتی پور پولیس انسپکٹر کو ہم نے تحریری شکایت دی ہے اور اس کتاب پر پابندی لگا کر وسیم رضوی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔