اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim Womens On Raksha Bandhan مسلم خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کٹ آوٹ کو راکھی باندھی - مسلم خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی

احمدآباد کے جمال پور میں ہندو مسلم برادری کی خواتین نے بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کی مثال پیش کرتے وزیر اعظم نریندر مودی کے کٹ آوٹ کو 3 تولہ سونے کی شیو لنگ والی راکھی باندھی۔

مسلم خواتین نے وزیر اعظم  نریندر مودی کے کٹ آوٹ  کو راکھی باندھی
مسلم خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کٹ آوٹ کو راکھی باندھی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 6:05 PM IST

مسلم خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کٹ آوٹ کو راکھی باندھی

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات کے احمدآباد ضلع سمیت تمام اضلاع میں جوش و خروش کے ساتھ راکھی کا تہوار منایا جا ریا ہے۔ اسی درمیان ہنداکثریتی اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے وزیراعظم نریندر مودی کے کٹ آوٹ پر تین تولہ سونےسے بنی سیولنگ راکھی باندھی اور تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے لئے دعائیں مانگی۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے کٹ آوٹ پر راکھی باندھنے والی عشرت شیخ نے کہا کہ ہم گزشتہ اٹھ برسوں سے وزیراعظم نرین مودی کے کٹ آؤٹ پر راکھی باندھ رہے ہیں۔ رکشا بندھن بھائی بہن کا مقدس تہوار ہے ۔ یہ تہوار تمام لوگوں کے لئے ہے تو ہم اس سے دور کیسے رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم بہنوں نے بھی اپنے بھائی نریندر مودی کے ہاتھوں پر راکھی باندھی ہیں۔انہوں نے ہم خواتین کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور مستقبل میں بھی ان سے مزید بہتر کام کرنے کی امید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Prime Minister Grand Vision وزیر اعظم کا عظیم ویژن، ہندوستان کا سنہری دور

وہیں ایک غیر مسلم خاتون وزیراعظم نریندر مودی کے کٹ آوٹ پر راکھی باندھتے ہوئے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار ہم اسی لیے مناتے ہیں تاکہ بھائی بہن سب مل کر ایک ساتھ رہے۔اس مودی جی کے کٹ آوٹ پر ہم راکھی باندھ کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سب ہندو مسلم سب ساتھ میں رہے تو قومی ایکتا قاءم رہےاور ہم ایسے ہی ہر سال ہم یہ تہوار مناتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details