احمد آباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں ہر سال کی طرح امسال بھی 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک کانکریہ کارنیول کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کارنیول میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی لوگ شرکت کے لئے آتے ہیں۔ کانکریا کارنیول میں گجرات کی مشہور عمارتوں و ترقی کا ماڈل دکھایا جا رہا ہے۔
لیکن واقع کانکریا تالاب کے کنارے رکھے گئے ڈسٹبین پر مسلم تاریخی وراثت کی وراثت کی تصویر چسپاں کرنے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ معاملے پر مسلمانوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی اس حرکت سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹہس پہنچا ہے۔ گزشتہ روز 25 دسمبر کو وزیراعلی بپندر پٹیل نے کانکریا کارنیول کا اہتمام کیا۔
یہ کارنیول 31 دسمبر تک جاری رہے گا ۔اسی درمیان ڈسٹبین میں جس طریقے سے مسلم عمارتوں کو دکھایا جا رہا ہے اس سے لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ڈسبین پر سیدی سید کی جالی سرخیز روزہ ، جامع مسجد جیسی دنیا بھر میں مشہور عمارت تصویریں چسپاں کی گئی ہے۔