اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muslim men flogged by cops گجرات میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی - نوجوان کی پٹائی

گجرات کے کھیڑا میں گربا کے دوران پتھراؤ کے الزام میں گرفتاری اور مسلم نوجوانوں کی سرعام پٹائی پر جمعیت علمائے ہند نے ڈی جی پی کو مکتوب دیا ہے۔ Muslim men flogged by cops in Gujarat

گجرات میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی
گجرات میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

By

Published : Oct 5, 2022, 8:35 PM IST

گجرات کے ضلع کھیڑا میں مبینہ طور پر نوراتری گربا میں خلل ڈالنے کے الزام میں مسلم نوجوانوں کی پولیس اہلکاروں نے کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ علاقے کے انچارج انسپکٹر سمیت پولیس افسران کو سادہ لباس میں نوجوانوں کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Muslim men flogged by cops in Gujarat

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، گاؤں میں مسلم کمیونٹی کے ارکان کی جانب سے ایک مسجد کے قریب گربا منعقد کرنے پر مبینہ طور پر اعتراض کرنے کے بعد کئی مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ مسلمان مردوں نے ہندو تہوار کی تقریب پر پتھراؤ کیا۔کیس میں 43 کو نامزد کیا گیا اور 13 کو حراست میں لیا گیا۔

گجرات میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

گجرات میں پانچ مقامات پر مسلم مخالف سرگرمیاں انجام دی گئی اور مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھائے گئے اور خاص طور سے کھیڑا میں پولیس نے سرعام مسلم نوجوانوں کی پٹائی کی اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے گربے کے دوران پتھر بازی کی۔ اس معاملے پر جمعیت علمائے ہند گجرات نے گجرات کے ڈی جی پی کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔

اس تعلق سے جمیعت علما ہند گجرات کے سکریٹری اسلم قریشی نے کہا کہ گجرات کے کھیڑا میں گربا کے دوران پتھراؤ کرنے کے الزام گرفتار مسلم نوجوانوں کی سرعام پولیس کی پٹائی کی اس معاملے پر جمعیت علمائے ہند گجرات نے ڈی جی پی کو مکتوب بھیجا ہے۔ گجرات میں 5 مقامات مسلم مخالف کاروائی کی گئی ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ ہماری بھارتی تہذیب کو بد نام کرنے والے کام ہوئے ہیں ۔ Muslim men flogged by cops in Gujarat

انہوں نے کہا کہ کھیڑا میں ہوئے معاملے پر ہم نے وہاں کے حالات معلوم کیے تو پتہ چلا کہ برسوں سے وہاں گربے ہوتے ہیں اور مسلمان لوگ بھی اس کا سہیوگ کرتے ہیں گربے سے وہاں کے مسلمانوں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہے لیکن وہ اس مرتبہ مسجد کے کمپاؤنڈ میں گربے کی تیاری کر رہے تھے اور مسلمانوں نے انہیں منع کیا تھا اس کے لیے پولیس میں انہوں نے عرضی بھی دی۔ لیکن اسے پولیس تک پہنچائی نہیں گئی تھی اور اسی شام میں دو گھنٹے تک گربے چالو رہا۔ اس دوران لوگوں نے گلال پھینکے، نعرے لگائے اس کے بعد پتھر بازی کا معاملہ سامنے آیا۔ اور پولیس نے اس معاملے میں دوطرفہ انصاف نہیں کیا۔ بلکہ پولیس ایک جگہ پورے گاؤں کو جمع کیا اور مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر داخل کی اور سرعام چوک کے اندر مسلمانوں کی جم کر پٹائی کی اور ان سے معافی منگوائی۔ اس طرح کی کارروائی سے وہاں کے بھائی چارے کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے کی تفصیل ہم نے ڈی جی پی کو لکھی ہے اور انہیں ان سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور پولیس افسران کے بھی خلاف کاروائی کی جائے ایسا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Communal Clash in Savli Town of Gujarat گجرات کے ساولی قصبے میں مذہبی جھنڈا لگانے پر فرقہ وارانہ تصادم

ABOUT THE AUTHOR

...view details