احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پہلی بار حصہ لے رہی ہے اور احمدآباد کی ویجل پور 42 اسمبلی حلقے سے زینب شیخ کو امیدوار بنایا ہے جو پورے جوش و خروش کے ساتھ تشہیر کر رہی ہیں۔ اس درمیان ای ٹی وی بھارت نے زینب شیخ سے گفتگو کی اور ان کے انتخابی سرگرمیوں اور وعدوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ Gujarat Assembly Election
Government Negligence in Muslim Area احمد آباد کا مسلم اکثریتی علاقہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار - گجرات میں ایم آئی ایم کی امیدوار زینب شیخ
گجرات اسمبلی الیکشن میں احمد آباد کے ویجل پور اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کی امیدوار زینب شیخ نے الزام عائد کیا کہ ویجل پور مسلم اکثریتی علاقہ ہے اسی لیے ہمیشہ سے حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ Muslim Majority Area of Ahmedabad
ایم آئی ایم امیدوار زینب شیخ نے اس تعلق سے کہا کہ میں جوہاپورا میں رہنے والی ایک گھریلو خاتون ہوں مجھ پر اسدالدین اویسی صاحب نے بھروسہ کیا اور سب سے پہلے میں نے مکتم پورا سے کارپوریشن الیکشن میں حصہ لیا اور فی الحال میں مکتم پورا کی کونسلر ہوں اور اب ایک بار پھر اسدالدین اویسی اور صابر کابلی والا نے مجھ پر بھروسہ کر مجھے ویجل پور 42 اسمبلی حلقے سے امیدوار نامزد کیا جس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں اب میں لوگوں کے درمیان جا کر ووٹ کی اپیل کر رہی ہوں اور مجھے لوگوں کا بہت اچھا رسپانس دیکھنے مل رہا ہے۔
زینب شیخ نے کہا کہ 'ویجل پور اسمبلی حلقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور ہمیشہ سے حکومت کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے، یہاں کے لوگوں کو اب تک بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی۔ صاف پانی میسر نہیں ہے، ڈرینیج کا بہت مسئلہ علاقے میں ٹریفک سے لوگ پریشان ہیں، یہاں سرکاری اسکول، گارڈن اور سرکاری سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں، یہاں بی جے پی ہمیشہ سے جیت حاصل کررہی ہے لیکن یہاں کے مسلم علاقے کو نظر انداز کرتی رہی ہے اس لیے میں اپنے علاقے میں کام کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہوں اور اگر میں کامیاب ہوتی ہوں تو سب سے پہلے اس علاقے میں لگائے گئے گرین زون، اشانت دھارہ کو ہٹانے کی کوشش کروں گی اور بنیادی سہولیات فراہم کروں گی۔