گجرات الیکشن کمیشن نے ایک اور انتخابات کا اعلان کیا ہے، گجرات میں میونسپل کارپوریشن اور نگر پالیکا کی خالی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے تاریخوں کا اعلان گجرات الیکشن کمیشن نے کیا ہے، گجرات میں دو بڑی میونسپل کارپوریشن کی تین اور 18 نگر پالیکا کی 29 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے لیے آج ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے۔ ان خالی نشستوں کے لیے پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی 8 اگست کو کی جائے گی۔
اس کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جولائی طے کی گئی ہے، اور پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 جولائی ہے۔گجرات میں سورت میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 20 کی ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوگا۔