وقار احمد صدیقی گجرات كے تمام اضلاع كا دوری كركے لوگوں امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ اس كے لئے وہ بہت سی زبانوں میں قرآن شریف تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے بچوں میں خاص صلاحیت پیدا کرنے کے لئے کچھ انوکھے پوسٹرز بناے ہیں ، وہ احمدآباد کے مختلف اسکول میں چسپاں کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے احمدآباد کے ایم ایس پبلک اسکول دانی لمڈا میں بھی اپنے پوسٹرز کی نمائش كا اہتمام كیا ۔اس سلسلے میں ایم ایس پبلک اسکول کے ٹرسٹی نے کہا کہ وقار احمد صدیقی نے جو پوسٹرز ہمارے اسکول لگائے ہیں۔ اس سے بچوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہےاور کچھ نیا کرنے کا جذبہ پیدا ہو رہا ہے ۔اس نمائش سے ایک عام آدمی کچھ بھی کر سكتا ہے اور اس كی بدولت بڑا بن سكتا ہے ۔قومی و ملت میں اپنی ایك الگ شناخت بنانے میں كامیاب ہو سكتا ہے ۔ Exhibition in Ahmedabad
انہوں نے كہاكہ نمائش كی مدد سے ایك عام آدمی،طلبا و طالبات ملک اور دنیا میں شہرت بھی حاصل كرنے كی صلاحیت پیدا كر سكتا ہے ۔اپنا نام کماتا ہے اس کی سیکھ حاصل ہورہی ہے ۔بچوں كے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی اس كو لے كر كافی دلچسپی پائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیچرز اور مقامی لوگ بھی بڑی دلچسپی كے ساتھ پوسٹر كی نمائش دیكھنے كے لئے آتے ہیں۔