اردو

urdu

ETV Bharat / state

Morbi Tragedy کیبل بریج سانحہ، ایک ہی لمحے میں پورا خاندان ختم ہوگیا - موربی سانحہ مہلکین کنبہ انصاف کا مطالبہ

موربی کیبل پل سانحہ میں مہلوکین کے کنبوں کے پاس کئی ایسے سوالات ہیں جن کا جواب نہ تو انتظامیہ کے پاس ہے اور نہ ہی معلقہ بریج کے بنانے والی کمپنی کے مالکین کے پاس ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں متاثرین نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ Morbi tragedy

Morbi tragedy: Stories of loss, grief and rage from bereaved families
کیبل بریج سانحہ، ایک ہی لمحے میں پورا خاندان ختم ہوگیا

By

Published : Nov 1, 2022, 8:20 PM IST

موربی: گجرات کے موربی کیبل بریج سانحہ متاثرین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ چیت میں اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' انتطامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کا پورا خاندان ختم ہوگیا۔ Morbi tragedy: Stories of loss, grief and rage from bereaved families

ایک متاثر شخص نے کہا کہ حادثہ سے قبل ان کے یہاں انگیجمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ وہیں تقریب کے بعد گھر والوں نے دوسری بیٹی کی شادی کے تعلق سے بھی منصوبہ بنایا، تاہم اچانک خبر ملی کہ کیبل بریج حادثے میں ان کے خاندان کے متعدد افراد ہلاک ہوگئے انہوں نے کہا کہ ایک جھٹکے میں ان کا پورا خاندان ختم ہوگیا۔

بتادیں کہ گجرات کے موربی کیبل بریج حادثے میں مرنے والوں کی تعداد141 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں۔ برج حادثے کے بعد ملک بھر میں تمام پرانے عوامی ڈھانچوں سے متعلق سیکورٹی خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

ویڈیو

وہیں حادثے کی عدالتی جانچ کی مانگ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ سماعت کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے پر 14 نومبر کو سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس یویو للت کی سربراہی والی بنچ نے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران معاملے کی جلد سماعت کے لیے درخواست گزار وکیل وشال تیواری کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔ پی آئی ایل میں تیواری نے عدالت کی نگرانی میں حادثے کی عدالتی جانچ کرانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ SC on Gujarat Morbi Bridge Collapse

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details