ریاست گجرات میں آج صبح سے موسلادھار بارش ہونے کے ساتھ مانسون کا آغاز ہوا۔ گجرات میں کئی دنوں سے مختلف اضلاع میں بارش جاری ہے، ایسے میں آج صبح سے احمد آباد میں موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے صبح لوگوں کو آفس جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج احمد آباد میں صبح چار بجے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ بارش ہونے سے شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں میں گرمی سے راحت ملی تو وہیں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گئے جبکہ متعدد مقامات پر درخت کے گرنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
آج صبح ہونے والی بارش کی وجہ سے احمد آباد کے ہاٹکیشور، منی نگر، سی ٹی ایم، رامول جشودہ نگر، نیشنل ہائی وے جیسے علاقوں میں موجود سوسائٹی میں بھی پانی بھرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ احمدآباد کے میمکو، نروڈا، شاہی باغ، دودیشور، رانپ، وارڈج، آشرم روڈ، آڈو، بوڑک دیو، گوتا، چاندکھیڑا، سیٹلائٹ جیسے علاقوں میں بھی جم کر بارش ہوئی ہے۔
گجرات میں آج سے مانسون کا آغاز - نشیبی علاقوں میں پانی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج احمد آباد کے مختلف علاقوں میں صبح چار بجے سے تیز ہواؤں اور گرج و چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ۔
گجرات میں آج سے مانسون کا آغاز
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک گجرات میں موسلادھار بارش ہوگی۔ جس سے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔