احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی 22 نومبر کو صبح روزگار میلہ کے تحت 71,000 سے زیادہ افراد کو تقرری نامے تقسیم کریں گے اور نئی بھرتیوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس - کرم یوگی پرارمبھ ماڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ مودی صبح تقریباً 10.30 بجے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے اور اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ Modi to distribute appointment letters to people
سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ یہ میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ روزگار میلے کے توسط سے مزید روزگار پیدا کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے معنی خیز مواقع فراہم کرے گا۔ اس سے قبل اکتوبر میں روزگار میلے کے تحت 75 ہزار افراد کو تقرری نامہ سونپے گئے تھے۔