کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے حکومت نے موبائل فون پر کورونا سے بیدار رہنے کے لئے ایک کالر ٹیون جاری کیا تھا۔ چار مہینے سے یہ کالر ٹیون مسلسل ہر زبان میں ہر فون کرنے والے شخص کو سنائیں دے رہی ہے اس لیے اس کورونا کالر ٹیون کو بند کرنے کے لئے جمالپور کھاڑیہ کے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈکر کو ایک خط لکھا ہے۔
انہوں نے اس کالر ٹیون پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس تعلق سے جمالپور کھاڑیہ کے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر کو خط میں لکھا ہے کہ ''مجھے لوگوں کی طرف سے کورونا کالر ٹیون کو بند کرنے کی سفارش موصول ہوئی ہے جس کی وجہ سے میں نے یہ خط لکھا ہے''