اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایم آئی ایم سے کانگریس کے ووٹ بینک پر اثر نہیں پڑے گا' - جمال پور کی عوام کافی سمجھدار ہے

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا کا کہنا ہے کہ 'کانگریس پارٹی کے امیدوار اپنے اپنے علاقوں کے تمام مسائل کو دور کریں گے۔ لوگ کافی جوش و خراش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں اور ہمیں عوام پر مکمل اعتماد ہے۔'

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا
رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا

By

Published : Feb 21, 2021, 1:34 PM IST

گجرات کی چھ میونسپل کارپوریشن کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کثیر تعداد میں عوام ووٹنگ کرنے پولنگ مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔ ضلع احمدآباد کے جمال پور اور کھاڑیہ کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے بھی احمدآباد کے جمالپور گجراتی اسکول نمبر 9،10 میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔



اس موقع پر عمران کھیڑا والا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمال پور کے عوام کافی سمجھدار ہیں۔ وہ ہمیشہ سے کانگریس کو ووٹ کرتے آئے ہیں اور اس بار بھی جمالپور سےکانگریس کے امیدوار جیت حاصل کریں گے۔

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے امیدوار اپنے اپنے علاقوں کے تمام مسائل کو دور کریں گے۔ لوگ کافی جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں اور ہمیں عوام پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے کانگریس کے ووٹ بینک پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے ایم آئی ایم کو برساتی مینڈک سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ جو الیکشن کے وقت نظر آتے ہیں اور الیکشن ختم ہوتے ہی روانہ ہو جائیں گے۔ حیدرآباد سے ایم آئی ایم کی جو ٹیم آئی ہے وہ بھی 23 فروری کو واپس چلی جائے گی۔ ہمیں عوام کی پوری حمایت حاصل ہے اور ہم جیت کر دکھائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details