گجرات مائنوریٹی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ہر برس اقلیتی طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جاتی ہے، لیکن رواں برس اسکالرشپ کی گرانڈ منظور نہیں کی گئی جس کے سبب گجرات میں اب تک اقلیتی طلبا اسکالرشپ سے محروم ہیں۔
گجرات اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران رکن اسمبلی غیاث الدین نے اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'اب تک مائنوریٹی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر ہر برس مائنوریٹی فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام دی جانے والی اسکالرشیپ بھی رواں برس طلبا کو نہیں دی گئی'۔
واضح رہے کہ عام طور سے یہ اسکالرشپ مارچ اور اپریل میں دی جاتی تھی لیکن رواں برس گرانڈ فراہم نہ ہونے کی وجہ سے اب تک طلبا اس اسکالرشپ سے محروم ہیں۔