اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں مزدور کمیشن کی تشکیل کے لیے وزیر اعلیٰ کو خط روانہ

کورونا وائرس کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ مصیبت کا سامنا مزدوروں کرنا پڑا ہے اور سب سے زیادہ نقصان بھی مزدوروں کوئی جھیلنا پڑا ہے۔

By

Published : Jun 6, 2020, 12:45 PM IST

مزدور کمیشن کی تشکیل
مزدور کمیشن کی تشکیل

مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے ریاست کے وزیراعلیٰ وجے روپانی کو ایک مکتوب لکھ کر گجرات میں تاریکین وطن کے لیے مزدور کمیشن تشکیل کرنے اور مزدور قانون میں کی گئی ترمیمات کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے وزیر اعلی کو خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران گجرات میں غیر ریاستی مزدوروں کی حالت سامنے آئی۔

مجاہد نفیس

گجرات میں چالیس لاکھ سے زیادہ غیر ریاستی مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ان کے روز روٹی بند ہوگئی، روز کما کر کھانے والے مزدوروں کے پاس کوئی کام نہیں رہ گیا انہیں تنخواہ ملنا بند ہو گئی جس کی وجہ سے مجبور ہو کر غیر ریاستی مزدوروں کو شہروں کو چھوڑ کر اپنے وطن جانا پڑا اور سفر کے دوران ان لوگوں کافی مصیبت جھیلی۔

مجاہد نفیس نے مزید لکھا ہے کہ مزدوروں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے لیبر قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں کو فوری طور پر واپس لیا چاہیے اس سلسلے میں گجرات اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس قانون پر بل پیش کرکے اسے قانونی مضبوطی دی جائے اور غیر ریاستی مزدور کمیشن کو فوری طور پر تشکیل دینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details