احمدآباد:مائناوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ شروع میں کلیان پور کے ہرشد بندرگاہ میں بغیر امتیازی سلوک کے ساتھ انہدامی کارروائی کی گئی لیکن آج اس علاقے میں موجود ہندو کنڈ، ہندو مندراور شماشن گھاٹ کو مہندم نہیں کیا گیا لیکن اسی جگہ پر موجود مسلم برادری کے 7 مذہبی مقامات جس میں اجک مسجد اور 6 مزار کو مہندم کر دیا گیا۔ مسلمانوں کے گھروں کو منہدم کیا گیا. ایک طرفہ کارروائی کی گئی جو غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہیں ایک اور گاوں میاڑی میں 120 سے زائد کشتیاں سرکاری جگہ پر رکھی ہوئی ہیں لیکن اس مقام پر غیرقانونی تجاوزات کے نام پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔کیونکہ وہاں کثریتی طبقے کے لوگ آباد ہیں۔انتظامیہ کی کارروائی پر شبہ ہے۔انہوں نے کلکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے تاکہ غریبوں کے گھر اجاڑنے سے روکا جا سکے۔