اردو

urdu

ETV Bharat / state

غنڈا ایکٹ قانون کو منسوخ کرنے سے متعلق صدر جمہوریہ کو خط - مائنورٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات

مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے صدر جمہوریہ کو ایک خط لکھ کر گجرات میں بنائے گیے غنڈہ ایکٹ 2020 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

غنڈہ ایکٹ 2020 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ
غنڈہ ایکٹ 2020 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

By

Published : Oct 23, 2020, 7:00 PM IST


دراصل گجرات اسمبلی اجلاس کے دوران گجرات غنڈا اینڈ اینٹی شوشیل ایکٹیویٹی (پریونشن) بل 2020 کو منظور کرلیا گیا جس کے خلاف مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے سب سے پہلے گورنر گجرات کو خط لکھا تھا اور اب صدر جمہوریہ کو بھی اس سلسلے میں ایک مکتوب بھیجا ہے.

اس تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے خط میں لکھا ہے کہ گجرات غنڈا اینڈ اینٹی شوشیل ایکٹیویٹی (پریونشن) بل 2020 اسمبلی میں منظور کرلیا گیا جو بل نمبر 22 تھی۔

اس میں غنڈے کی تعریف بہت خطرناک انداز میں بیان کی گئی ہے. اس لیے یہ بل جیسے ہی منظور ہوا ویسے ہی اس سلسلے میں ہم نے گجرات کے گورنر کو ایک خط لکھا تھا اور اس کو منسوح کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اب صدر جمہوریہ سے اس قانون کو منسوخ کرنے کا مانگ کی ہے.

مجاہد نفیس نے خط میں مزید لکھا ہے کہ غنڈہ ایکٹ قانون کو گجرات میں حقوق کی آواز کو دبانے لیے لایا گیا ہے. آنے والے دنوں میں لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے یہ قانون ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جاے گا .ریاست کا فرض ہے کہ ریاست کے لوگوں میں لوگوں کے اعتماد اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے انسانی حقوق کی پامالی کو روکے اور ریاست میں انسانی حقوق کو مکمل طور پر نافذ کریں.

انہوں نے لکھا ہے کہ غنڈا ایکٹ کے ذریعے حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی راج کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے.اس قانون کو بنا کر حکومت لوگوں کے بنیادی حقوق کی آواز کو ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے.

انہوں نے آخر ملے لکھا ہے کہ ہم صدر جمہوریہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غنڈہ ایکٹ قانون کو منسوخ کریں اور ریاست گجرات میں انسانی حقوق کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے احکامات جاری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details