اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Budget: گجرات بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس - گجرات میں 11.5 فیصد اقلیتی آبادی

مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ 'گجرات حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے لیکن بجٹ میں ایسا کچھ نظر نہیں آتا۔' Mujahid Nafees on Gujarat budget

گجرات بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس
گجرات بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس

By

Published : Mar 7, 2022, 4:48 PM IST

گجرات حکومت نے گجرات اسمبلی میں سال 2022۔23 کا بجٹ گذشتہ ہفتے پیش کیا۔ یہ بجٹ 243965 کروڑ روپے کا تھا، اتنا بڑا بجٹ ہونے کے باوجود اس میں اقلیتی طبقہ کے لیے کوئی خاص بات نہیں رہی جس سے گجرات کا اقلیتی طبقہ مایوس ہے۔ Minorities disappointed with Gujarat budget

اس تعلق سے مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات Minority Coordination Committee Gujarat کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ 'گذشتہ سال کے مقابلے گجرات کا بجٹ 16936 کروڑ زیادہ ہے۔'

گجرات بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس

انہوں نے کہا کہ 'حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے لیکن بجٹ میں یہ نظر نہیں آتا۔'

انہوں نے کہا کہ گجرات میں 11.5 فیصد اقلیتی آبادی ہے جو بہت پسماندہ ہے لیکن اس سال اقلیتوں کے لیے اتنے بڑے بجٹ میں سے صرف اور صرف 0.033 فیصد مختص کیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

حکومت اقلیتوں کی ترقی میں دلچسپی نہیں رکھتی: مجاہد نفیس

انہوں نے کہا کہ 'اس بجٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت اقلیتی برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ اقلیتی برادری ترقی کرے۔'

مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی اس بجٹ سے کافی مایوس ہے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ حکومت امتیازی سلوک کر رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details