احمد آباد:گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں تاہم ابھی تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن گجرات میں تمام سیاسی پارٹیاں انتخابات کے لیے زور و شور سے محنت کر رہی ہے جس میں عام آدمی پارٹی نے اب تک اپنے 29 اعلان امیدواروں کیا ہے تو وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے بھی گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے احمدآباد کے جوہاپورا میں تین امیدواروں کا اعلان کیا۔ MIM Declare Assembly Election Candidate
Gujarat Assembly Election گجرات اسمبلی الیکشن کے لیے ایم آئی ایم کے امیدواروں کے نام کا اعلان - گجرات اسمبلی انتخابات
گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنے تین امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا۔ MIM to Contest Gujarat Assembly Election
دراصل گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی مسلسل گجرات کا دورہ کر رہے ہیں اور 24 ستمبر کو وہ احمدآباد کے یک روزہ دورے پر آئے تھے اس دوران انہوں نے احمدآباد کے جوہاپورا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوے اے آئی ایم آئی ایم کے 3 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔
اسد الدین اویسی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں آج آپ کے درمیان میں کھڑے ہو کر اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ احمد آباد کے جمال پور کھاڑیہ سے مجلس کے امیدوار صابر کابلی والا، سورت ایسٹ سے وسیم قریشی اور احمد آباد کی دانی لمڈا سیٹ سے کوشیکا پرمار مجلس کی امیدوار ہوں گی۔