احمدآباد:دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح بھارت میں قرآن شریف کی توہین پر سویڈن کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے ۔ملک کی مختلف ریاستوں میں سویڈن کے خلاف احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ زور پکڑنے لگا ہے۔
اسی درمیان احمد اباد کے گومتی پور جھولتا مینارہ کے باہر مصطفی رضا اکیڈمی کی جانب سے سویڈن میں قرآن شریف کی توہین کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہن نے سویڈن کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کا انتباہ دیا۔
اس تعلق سے گومتی پور کے کاونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ آج مصطفی رضا اکیڈمی کی جانب سے گومتی پور جھو لتا منارہ میں بڑی تعداد میں مسلم لوگ اکٹھا ہو کر سویڈن میں عید الضحی کے موقع پر اسلام کی مقدس کتاب قران شریف کی توہین کی گئی۔ اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قران شریف پوری دنیا کے لوگوں کو راہ راست پر چلنا سکھاتا ہے۔ اس سے نذر اتش کرنے کی حرکت سویڈن میں کی گئی کے لیے پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بھی جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اسی معاملے پر مصطفی رضا اکیڈمی کی جانب سے احمد اباد میں بھی سویڈن کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اور ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد شیطان کو پھانسی پر چڑھایا جائے۔