جشن میلاد النبی کے موقع پر احمدآباد میں بڑے ہی شان و شوکت سے جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں کورونا کی گائیڈ پر عمل کرتے ہوئے 400 لوگوں نے شرکت کی۔
جشن عید میلاد النبی پر عید میلاد النبی سینٹرل کمیٹی گجرات کے صدر رفیق نگری نے کہا کہ کورونا کے بعد پہلی بار گجرات میں بڑے ہی شاندار طریقے سے عید میلاد النبی کا جشن منایا گیا۔ احمدآباد کے جمال پور سے عید میلاد کے جلوس کا آغاز کیا گیا۔ کورونا گائیڈ لائن کے مطابق 400 لوگوں کو جلوس میں شریک ہونے کی اجازت تھی۔ رہنما خطوط کے مطابق جلوس نکالا گیا۔ جلوس جمال پور سے خاماسہ، بجلی گھر اور مرزا پور جیسے علاقوں میں گزرے، اس دوران سبھی مقامات پر جلوس کا استقبال کیا گیا۔ احمدآباد: بڑے ہی شان و شوکت سے نکالا گیا عید میلاد النبی کا جلوس
دوسری جانب جلوس میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ اور رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے لوگوں کو عید میلاد نبی کی مبارکبادی پیش کی اور کہاکہ کورونا گائنڈ لائن کے مطابق شوشیل ڈیسٹنسنگ اور ماسک کا خیال رکھتے ہوئے احمدآباد میں عید میلادالنبی کا جلوس نکالا جا رہا ہے۔ لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ لوگ دور و سلام و نعت شریف پڑھتے ہوئے جلوس میں شامل ہورہے ہیں۔